نواز شریف کو بلیو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

نواز شریف کو بلیو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا ریڈ پاسپورٹ ختم ہونے کے بعد انہیں بلیو پاسپورٹ جاری کردیا گیا جس پر انہوں نے انگلینڈ کا دس سال کا ویزہ حاصل کیا ہے


اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے ریڈ پاسپورٹ استعمال کررہے تھے جس کی مدت اب ختم ہوچکی تھی لندن سے وطن واپسی پر انہوں نے بلیو پاسپورٹ کے اجراء کے بعد برطانوی ایمبیسی سے دس سال کے ویزے کیلئے درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے اور گزشتہ روز انہیں پاسپورٹ بھی واپس کردیا گیا ہے