بجلی 1 روپے16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

بجلی 1 روپے16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:نئے پاکستان میں عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرادیا گیا ہے اور نیپرا نے بجلی ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی .

بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداوار ی لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اگست میں 4 روپے 75پیسے وصول کئے گئے صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔