جلالپور بھٹیاں میں بااثر چوہدریوں نے محنت کش کے گھر پر دھاوا بول دیا ،دروازے توڑ کر ساتھ لے گئے

جلالپور بھٹیاں میں بااثر چوہدریوں نے محنت کش کے گھر پر دھاوا بول دیا ،دروازے توڑ کر ساتھ لے گئے

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز )جلال پور بھٹیاں کے نواحی علاقہ بھٹہ مسجد کے بااثر چوہدری عباس نمبردار نے اپنے ساتھیوں غریب محنت کش احمد علی کے گھر پر دھاوا بول دیا گھر کا سامان باہر پھینک دیا مکان کی دیواریں گرا کر دروازے بھی اکھاڑ کر لے گئےخواتین پر تشدد کیا ۔


اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم 50 سال سے گھر میں رہ رہے ہیں ہم نے زمین کے پیسے بھی اد اکیے ہیں اس سے پہلے بھی یہ با اثر چوہدری غریب لوگوں کے گھروں پر قبضہ کر چکے ہیں اہل خانہ نے اعلی حکام کے خلاف کاروائی کی جائے احمد علی نے تھانہ جلال پور بھٹیاں میں درخواست جمع کروا دی ہے لیکن ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔