وزیراعظم نے پرویز خٹک کو مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا

وزیراعظم نے پرویز خٹک کو مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو خصوصی کمیٹی کا سرابرہ مقرر کردیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے جب کہ حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔


حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ممبران کے نام سپیکر کو بھجوادیے ہیں، سپیکر ایوان میں کمیٹی کا باضابطہ اعلان کریں گے اور نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد کمیٹی کام شروع کرے گی، کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ٹی او آرز طے کرے گی۔