جہانگیر ترین کرپٹ شخص،ان کے ساتھ جو ہوا اچھا ہی ہوا: پی ٹی آئی رکن اسمبلی

جہانگیر ترین کرپٹ شخص،ان کے ساتھ جو ہوا اچھا ہی ہوا: پی ٹی آئی رکن اسمبلی
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی کی رکن سندھ اسمبلی سیما ضیاءنے جہانگیر ترین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ان کے ساتھ ہوا اچھا ہی ہوا، ملک میں جو بھی کرپشن کرے گا اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے،جہانگیر ترین جیسے کرپٹ شخص کو نااہل ہی ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں جہانگیر ترین کی نااہلی بارے بات کرتے ہوئے سیما ضیاءکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذراا فضل پیچوہو نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم رضوی اپنے صوبے کے لوگوں کی خدمت کرنے بیرون ملک سے آئے ہیں ڈاکٹرندیم قمر کی ملازمت میں توسیع کے لیے تمام قواعد پورے کیے گیے، ندیم رضوی اور ڈاکٹر ندیم قمر پر الزامات غلط ہیں۔


بعدازاں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر سیما ضیا نے بتایا کہ وہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے آئی ہیں، کیونکہ ان کی تقریر مکمل نہیں ہونے نہیں دی گئی۔سیما ضیاءکا کہنا تھا کہ دوران تقریر میں نے جہانگیر ترین کے لیے کچھ الفاظ ادا کئے ،میرے منہ سے ایسی بات نہیں نکلنی چاہیے تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین قابل احترام ہیں اور پارٹی کے لیے ان کی بے شمار قربانیاں ہیں۔


سیماضیاءنے مزید کہا کہ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، عدالت کا فیصلہ چاہے کسی کے لیے بھی ہو، ہم احترام کرتے ہیں۔