وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے پہنچ گئے جبکہ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی سکیورٹی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، اس کے علاوہ پاکستانی قیادت کے بیرونی دوروں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

عسکری قیادت نے وزیر اعظم کو دہشتگردی کیخلاف آپریشنزمیں پیشرفت اور آرمی چیف کے دورہ چین کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے اور خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

سعودی عرب اور چین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں، سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔