ای چالان،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں شہریوں کیلئے الرٹ جاری

ای چالان،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں شہریوں کیلئے الرٹ جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد شہر میں ا ی چالان کا آغاز‘ سرکاری محکموں کوبھی ای چالان کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں کو ای چالان کے حوالے سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سرکاری گاڑیاں بھی ای چالان سے مستثنیٰ نہیں ہیں اور سرکاری گاڑی کے ای چالان پررقم ڈرائیوراداکرے گا ۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر جرمانہ بینک آف پنجاب میں جمع ہو گا جبکہ جرمانے کی رقم جمع کر انے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

جرمانہ دس دن کی مقررہ مدت میں ادا کرنا لازمی ہوگا۔ مسلسل خلاف ورزی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں گاڑی کو قبضے میں لیا جاسکتا ہے۔ گاڑی کے مالک کے علاوہ اگر کوئی اور گاڑی چلا رہا ہو گا تو چالان گاڑی کے مالک کے پتہ پر ہی ارسال کیا جائے گا۔ گاڑی کو فروخت کرنے کی صورت میں دستاویزات کی تبدیلی کے وقت جرمانوں کی ادائیگی لازم ہوگی۔ اسی طرح دوسرے شہروں سے آنے والی گاڑیوں کیلئے بھی نظام لایا گیا ہے