پاکستان کی معیشت کا اس وقت بائی پاس ہو رہا ہے، وزیر خزانہ اسد عمر

پاکستان کی معیشت کا اس وقت بائی پاس ہو رہا ہے، وزیر خزانہ اسد عمر
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کا اس وقت بائی پاس ہو رہا ہے۔ بائی پاس کامیاب ہونے کے بعد معیشتٹریک پر آجائے گی اور دوڑے گی۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نوجوان قیادت اگلے سال آنے والے بوجھ کے بارے میں سوچے۔ پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیم سے مذاکرات کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ یہ معمول کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال بیل آوٹ پیکج لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے تاہم انہوں نے کہاکہ اگر ہم نئے قرضے کیلئے آئی ایم ایف کے پاسجاتے ہیں تو یہ مذاکرات بنیاد ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت درکار ہے تاہم پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج کیدرخواست نہیں کی ۔