پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی : پاک فوج کے چھ میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک  فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ندیم ذکی منج اور میجر جنرل عبدالعزیز  شامل ہیں۔دیگر ترقی پانے والے میجر جنرلز میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان تمام میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔