ووٹ خریدنے کا اعتراف، الیکشن کمیشن نے پی پی رہنما تیمورتالپور کو طلب کرلیا

ووٹ خریدنے کا اعتراف، الیکشن کمیشن نے پی پی رہنما تیمورتالپور کو طلب کرلیا
image by facebook

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے صوبائی رکن اسمبلی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کا اعتراف مہنگا پڑ گیا.


تفصیلات کے مطابق پی پی کے رہنما تیمورتالپور کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا ہے ,الیکشن  کمیشن پی پی اراکین اسمبلی تیمور تالپور کو چار اکتوبر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تیمور تالپور نے سینیٹ الیکشن میں‌ووٹ خریدنے کی بات کی تھی، جس پر ایوان میں شدید احتجاج ہوا.

یاد رہے کہ آج وفاقی وزیراعلیٰ اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیمور تالپور نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنےکا اعتراف کیا، الیکشن کمیشن کو  تیمور تالپورکے بیان کا نوٹس لینا چاہیے.

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیمور تالپور نے اعتراف جرم کیا ، چیف الیکشن کمشنر کے لئے آسانی ہوگئی، اب ان کو بلا کر بیان لینا چاہیے.

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کےاعتراف پرتیمور تالپورکےخلاف کارروائی کی جائے ، کمیشن نے تیمور تالپور کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں چار اکتوبر کو طلب کیا ہے.