جارح مزاج بیٹسمین عمران نذیر لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

جارح مزاج بیٹسمین عمران نذیر لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی: ٹیسٹ کرکٹرعمران نذیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔

عمران نذیرآئندہ ماہ ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ 4 سے 6 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم میں 4 انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہوں گے۔جارح مزاج بیٹسمین عمران نذیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ لاہور قلنددز کے مشکور ہیں جس نے انہیں کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا.

انہوں نے کہا کہ فینزکو اپنی روایتی کرکٹ سے لطف اندوز کرانے کی کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ عمران نذیر نے ساڑھے چار برس جوڑوں کے شدید درد کی خطرناک بیماری سے جنگ لڑی اور گزشتہ ماہ سے وہ کرکٹ کے میدان میں دیکھے جانے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ  عمران نذیر نے پاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ، 79 اور 25 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ۔جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے اپنا آخری میچ 212 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اور بعد ازاں بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کرکٹ کی دنیا سے دور ہوگئے تھے۔