فنی خرابی کی وجہ سے عمران خان کا طیارہ واپس نیو یارک لینڈ کر گیا

فنی خرابی کی وجہ سے عمران خان کا طیارہ واپس نیو یارک لینڈ کر گیا
کیپشن: شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

نیو یارک: وزیراعظم عمران خان کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے پر وطن روانہ ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس نیو یارک بھیجا گیا۔ طیارے میں تکنیکی خرابی ٹورنٹو کے قریب ہوئی۔ وزیراعظم تقریبا ً5 گھنٹے پہلے نیو یارک سے وطن روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ وزیراعظم رات نیویارک میں گزاریں گے یا نہیں۔