وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو
کیپشن: وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستانی تحائف بھی دیے۔۔۔۔۔فوٹو/ پی آئی ڈی

نیو یارک: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل گوتریز سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستانی تحائف بھی دیے۔

33de7f6ea11ec7e2cc05450883ef01a6

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

وزیراعظم کا دورہ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کے بعد وہ ہفتے کو وطن واپس لوٹیں گے۔