مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے:چین

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے:چین

نیویارک: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں مدلل اور دھواں دار تقریر کے بعد بھارت کو جیسے مرچیں لگ گئی ہیں اور اب چین نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔


تفصیلات کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرتاریخ کا دیرینہ تنازع ہے اوراسے اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اوردوطرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طورپرحل ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین صورتحال کوپیچیدہ کرنے والے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین خطے میں استحکام کاخواہشمند ہے۔