سعودی عرب میں زگ زیگ ڈرائیونگ پر 3 سے 6 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

سعودی عرب میں زگ زیگ ڈرائیونگ پر 3 سے 6 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

ریاض : سعودی عرب میں زگ زیگ ڈرائیونگ کے بڑھتے رجحان کا نوٹس لیتے ہوئے حکام نے ایسی ڈرائیونگ کو ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی زگ زیگ ڈرائیونگ کرتا ہوا پایا جائے گا اس پر 3 تا 6 ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔

محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان تیزی کے ساتھ گاڑی نکالنا ٹریفک قانون کے خلاف ہے اس سے سڑک پر چلنے والوں کی سلامتی خطرے میں پڑتی ہے اور اس طرح کی ڈرائیونگ سے ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اس قسم کی ڈرائیونگ سے گاڑی پر سے ڈرائیور کا کنٹرول کم ہو جاتا ہے اسی لئے اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔