جموں و کشمیر پر پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کیا گیا، مہاتیر محمد

جموں و کشمیر پر پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کیا گیا، مہاتیر محمد
کیپشن: بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ملکر کشمیر کے مسئلے کو حل کرے، مہاتیر محمد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

نیو یارک: جنرل اسمبلی سے خطاب میں ملائیشیا کے وزیراعظم  مہاتیر محمد نے بھارت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجودجموں و کشمیر پر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہو سکتا ہے کہ اس ایکشن کی وجوعات ہوں مگر یہ پھر بھی غلط اقدام ہے۔'اس مسئلے کو پرامن طریقوں سے حل کرنا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ملکر اسے حل کرے۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی نفری تعینات کی اور کرفیو لگا کر 80 لاکھ لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا۔