پاکستان کی کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی, وزیر اعظم

 پاکستان کی کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی, وزیر اعظم
کیپشن: Image Source: File Photo

نیو یارک: وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ پاکستان کی کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان نے نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ عزت دینے والی ذات اللہ کی ہے، جو پیغام دینے آئے تھے وہ کامیابی سے دیا۔ دنیا کو پیغام مل گیا کہ 80 لاکھ کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے، امریکا ، روس اور یورپ سمیت پوری دنیا کو پیغام مل گیا ہے۔

 

اس سے قبل وزیراعظم نے کہا  کہ مقبوضہ کشمیر میں بزرگوں، بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کو قید کر کے رکھا گیا ہے، نریندر مودی ہندو پسند تنظیم آر ایس ایس کا تاحیات رکن ہے، آر ایس ایس مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائیوں پر بھی ظلم کر رہی ہے۔

 

یادرہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اٹھا یا اور عالمی دنیا کا ضمیر جھنجھوڑا۔