پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: سابق صوبائی وزیر جنگلات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق،  چنیوٹ معدنیات میں غیرقانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں سبطین خان کو چند روز قبل عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، سبطین خان کے وکیل رہائی کی روبکار لے کر جیل پہنچے جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، سبطین خان جب جیل سے باہر آئے تو پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

یاد رہے کہ 14 جون کو نیب نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو گرفتار کیا تھا۔