پیر محل انٹر چینج کے قریب موٹروے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،20سے زائد زخمی

پیر محل انٹر چینج کے قریب موٹروے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،20سے زائد زخمی

پیرمحل:انٹر چینج کے قریب موٹروے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،حادثے میں 20 سے زائد مسافر زخمی  ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  پیر  محل انٹر چینج کے قریب موٹروے پر مسافر بس کی ٹرالر کو پیچھے سے ٹکر ،حادثہ کے نتیجہ میں 20سے زائد افراد زخمی  ہوگئے۔مسافر بس لاہور سے صادق آباد جارہی تھی ،حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹوبہ منتقل کردیا ،جہاں پر تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

مسافروں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی باعث پیش آیا 3  زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی  جارہی ہے۔