کراچی سمیت سندھ میں نرسری سے8ویں جماعت تک سکول کھل گئے

کراچی سمیت سندھ میں نرسری سے8ویں جماعت تک سکول کھل گئے

کراچی:سندھ میں نرسری سے8ویں جماعت تک سکول آج سے کھل گئے،کورونا سے بچاؤ کےلیےتمام سکولوں میں ایس اوپیز پرعملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سکولوں میں بچوں کو ٹمپریچر چیک کرکے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی  نے  ہدایت کی ہے کہ والدین بچوں کو ماسک لگا کر سکول بھیجیں اور اساتذہ بھی احتیاط سے کام لیں جبکہ نویں اور دسویں جماعت میں کلاسوں کا سلسلہ پہلے سے جاری  ہے۔