افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گے

افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گے

اسلام آباد: افغانستان کی قومی مصالحت کیلئے ہائی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ پاکستان کے تین روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

قومی مصالحتی ہائی کونسل کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفداُن کے ہمراہ ہے۔ دورے کے دوران ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ پاکستانی وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقات کریں گے۔

56dc0a904c1d53a9d38369aaf38ec28a

وہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں اہم خطاب اور صحافیوں سے رسمی گفتگوبھی کریں گے۔

خیال رہے کہ قومی مصالحت کی ہائی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر عبدﷲ عبداللہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ دورے سے افغان امن عمل کے تناظر میں بات چیت، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ سمیت وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کاموقع فراہم ہوگا۔

ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، بھائی چارے اور قریبی روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔