ملک بھر میں کورونا وائرس کے 566 کیس رپورٹ، 9 مریض جاں بحق: این سی او سی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 566 کیس رپورٹ، 9 مریض جاں بحق: این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 9 مریض جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 566 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8353 جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 22 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت تک ملک میں 3 لاکھ 10 ہزار 841 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ سندھ میں 1 لاکھ 36 ہزار 17، پنجاب میں 99219 اور خیبر پختونخوا کے 37701 شہریوں میں کورونا وائرس پایا گیا۔؎

اسلام آباد میں 16470، گلگت بلتستان 3681، بلوچستان میں 15092 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2661 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6466 مریض جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 71 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا 1259، اسلام آباد میں 181، سندھ میں 2492 اور پنجاب 2231 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔