کراچی شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پولیس بے بس

کراچی شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پولیس بے بس

کراچی: شہر قائد میں راہزنی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس صورتحال میں شہری خوف کا شکار ہے جبکہ پولیس ان مجرموں کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔

اورنگی ٹاؤن دس نمبر منی مارٹ میں ڈکیت اسلحے کے زور پر لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔ عزیز آباد بلاک ٹو میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے گھر کی دہلیز پر کھڑے نوجوان کو لوٹ لیا۔

ادھر ابو الحسن اصفانی روڈ پر بھی موٹر سائيکل سوار ڈاکوٶں نے گھر کی دہلیز پر بیٹھے دو نوجوانوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان پسنی کے علاقے بہرام گولی کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کرکے 192 ہزار کلو چرس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک سمگل کی جانی تھی۔