سعودی مجسمہ ساز نے قومی پوشاک سے آراستہ مجسمے تیار کر لئے

سعودی مجسمہ ساز نے قومی پوشاک سے آراستہ مجسمے تیار کر لئے

 جدہ : سعودی فن کار حسین السقاف نے مجسمہ سازی کے فن کو نیا روپ دیتے ہوئے ثوب، الشماغ اور البشت سمیت قومی پوشاک سے آراستہ مجسمے تیار کر لئے۔

العربیہ نیوز کے مطابق مقامی سعودی شہری حسین السقاف نے سرامک، پلاسٹک یا پیتل استعمال کرکے مجسمے تیار کئے۔ السقاف کا کہنا ہے کہ مجسمہ سازی کا فن بڑا خوبصورت اور دلاویز ہے۔

سعودی فنکار کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں خداداد صلاحیت کے مالک ہنر مند نوجوان ہیں۔ سنگ تراشی، ڈیزائن، تجریدی آرٹ اور اسکیچز کے ہنر میں دسترس رکھتے ہیں۔