منشیات سکینڈل کی وجہ بننے والی کرن جوہر پارٹی کی ویڈیو ،بالی ووڈ شخصیات کی موج مستیاں

 منشیات سکینڈل کی وجہ بننے والی کرن جوہر پارٹی کی ویڈیو ،بالی ووڈ شخصیات کی موج مستیاں

ممبئی:بالی ووڈ میں ڈرگ سکینڈل کی وجہ بننے والی کرن جوہر کی پارٹی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں بالی ووڈ کی تمام معروف شخصیات کو موج مستیاں کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس میں سر فہرست دیپکا پڈوکون ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی اور ان کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی کی گرفتاری کے بعد منشیات سکینڈل منظر عام پر آیا جس کی وجہ بنی کرن جوہر کی پارٹی جس میں مبینہ طور پر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے منشیات کے استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا۔اس ڈرگ معاملے پر این سی بی کی جانب سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب پارٹی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

4b42a5f0cbe00d4b643af411987f6ef1 f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے دوران منشیات معاملہ سامنے آنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس معاملہ میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ 


منشیات کیس میں دیپکا پڈوکون ، سارہ علی خان اور شردھا کپور سے پوچھ گچھ ہوئی ، اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بالی ووڈ کے کئی اور ستارے بھی این سی بی کی ریڈار پر آسکتے ہیں ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سال 2019 میں کرن جوہر کے گھر پر ہوئی ایک پارٹی کا ویڈیو ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ مچ گیا تھا اور کہا جارہا تھا کہ پارٹی میں کئی ستاروں نے منشیات کا استعمال کیا تھا ۔


کچھ دن پہلے شیرومنی اکالی دل کے سابق ممبر اسمبلی مجندر سنگھ سرسا نے کرن جوہر کے گھر پر ہوئی پارٹی کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے پاس ایک شکایت درج کرائی تھی ۔ اس شکایت میں انہوں نے اس پورے معاملہ کی جانچ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرن جوہر کے گھر پر گزشتہ سال ڈرگ پارٹی ہوئی تھی ۔


سشانت سنگھ کیس میں منشیات معاملے کی جانچ کررہی این سی بی کی ٹیم کو اس ویڈیو کی فرانزک رپورٹ مل گئی ہے ۔ این سی بی کے ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں ویڈیو صحیح پائی گئی ہے ۔ ویڈیو میں 10 سے 12 بالی ووڈ کے بڑے ستارے نظر آرہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد این سی بی کے بڑے افسران نے اس سلسلہ میں میٹنگ کی ہے ۔ این سی بی کے گزشتہ ایکشن کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں اس معاملہ میں کئی فلمی ستاروں سے پوچھ گچھ ہوسکتی ہے ۔


یاد رہے کہ این سی بی نے دھرما پروڈکشن سے وابستہ شیتج روی پرساد سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ خبر ہے کہ این سی بی کی چھاپے کے دوران ان کے گھر سے تحقیقاتی ٹیم کو تھوڑی مقدار میں گانجہ ملا تھا ۔


یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ این سی بی کی ٹیم نے جمعہ کو اداکارہ رکول پریت سنگھ سے پوچھ گچھ کی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شیتج مسلسل منشیات خریدتا تھا اور کئی سلیبریٹیز کو سپلائی کرتا تھا ۔ رکول نے بتایا تھاکہ شیتج نے منشیات کیلئے اس سے بھی رابطہ کیا تھا ۔