عمران خان ماضی کے وزرائے اعظم کے مقابلے میں بلاشبہ بہتر وزیراعظم ہیں: خلیج میگزین

عمران خان ماضی کے وزرائے اعظم کے مقابلے میں بلاشبہ بہتر وزیراعظم ہیں: خلیج میگزین

اسلام آباد: خلیج میگزین نے کہا ہے کہ عمران خان ماضی کے وزرائے اعظم کے مقابلے میں بلاشبہ ایک بہتر پاکستانی وزیراعظم ہیں۔

خلیج میگزین کی جانب سے اس سلسلے میں کرائے جانے والے ایک سروے کے نتائج میں یہ رائے سامنے آئی ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام کا اول انتخاب ہیں۔

مجموعی طور پر سولہ ہزار اکتالیس رائے دہندگان کی بانوے اعشاریہ دو فیصد اکثریت نے کہا کہ گزشتہ پندرہ برسوں کے دوران فائز رہنے والے وزرائے اعظم میں سے عمران خان بہتر وزیراعظم ہیں۔