شام میں دہشت گردوں کا حملہ ،6 شہری ہلاک 

شام میں دہشت گردوں کا حملہ ،6 شہری ہلاک 

 دمشق:  شام کے علاقے راس العین میں دہشتگرود تنظیم ” پی کے کے“ اور ”وائے پی جی“ کے حملے میں بچے سمیت 6 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔


ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے ضلع شان لی عرفا کی تحصیل جیلان پنار کے قریب واقع شام کے علاقے راس العین کے مرکز میں دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی میں نصب کیا گیا بم پھٹنے سے 6 شہری ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

راس العین میں 2 روز قبل بھی دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں 2 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔ حکام نے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔