اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے:بلاول بھٹو زرداری کا فرد جرم پر ردعمل

اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے:بلاول بھٹو زرداری کا فرد جرم پر ردعمل

کراچی:پاکستان  پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو  زرداری نے  اپنے والدآصف زرداری پر فرد جرم عائد ہونے پر رد عمل میں کہا ہے  کہ کورونا کی عالمی وباء کے دوران بھی اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔

355e92169a3b0e4b5836edd143803be1 f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ 2سالوں سے عدالتوں میں پیش ہونے، ای سی ایل میں نام اور قید کے باوجود صدر زرداری، اور فریال تالپور عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں جبکہ سابق ڈکٹیٹر، تین معاون خصوصی، وزراء اور وزیراعظم کی ہمشیرہ کو عدالتوں میں  طلب نہیں کیا جاتا ،کیونکہ ملک میں دہرے قوانین ہیں۔


خیال رہے  کہ میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پرفرد جرم عائد کردی گئی ۔احتساب عدالت   اسلام آبادنے فیصلہ سنادیا  ہے ،جس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کی گئی جبکہ دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیاہے۔

ملزمان انورمجید اور عبدالغنی مجید پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی  ہے۔پارک لین، منی لانڈرنگ اور ہریش کمپنی ریفرنسز میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔