عمران خان کے حکم پر آج نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا ،مریم اورنگزیب

عمران خان کے حکم پر آج نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا ،مریم اورنگزیب

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر آج نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے،شہباز شریف کو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے گرفتار کیا ہے۔


ذرائع کے مریم اورنگزیب نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اربوں ،کھربوں کھانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا،ہر مخالف آواز کو بند کیا جارہا ہے۔

گلگت بلتستان کے انتخابات میں 2018کے الیکشن کی طرح دھاندی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر کوئی سوال نہیں کررہا،شہبازشریف نے ملک  کی خدمت کی ہے،عدالت کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری اے پی سی کو مفلوج کرنے کی کوشش ہے،اے پی سی کی قیادت مسلم لیگ ن ہی کریگی،مسلم لیگ ن کے سپورٹرز کو فخر ہونا چاہیے کہ ان کی قیادت دلیر ہے۔