ادارے سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کامیاب نہیں ہوتے :وزیر اعظم عمران خان 

ادارے سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کامیاب نہیں ہوتے :وزیر اعظم عمران خان 

پشاور :وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میںہسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارے میں سزا اور جزا کا نظام نہیں ہوتا وہ کامیاب نہیں ہو تا ،ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ،میرٹ کے بغیر دنیا کا کوئی سسٹم نہیں چل سکتا ،رول ماڈل کو دیکھ کر ہی معاشرے میں تبدیلی آتی ہے ۔


وزیر اعظم عمران خان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے سے مخاطب ہو کر کہا کہ کیا آپ نہیں چاہتے کہ ہسپتالوں کی حالت بہتر ہو ،ہسپتالوں کی بہتری کیلئے اصلاحات پر کام جا ری ہے،وزیر اعظم نے کہا ایک وقت تھا جب پاکستان کی ڈگری دنیا بھر میں مانی جاتی تھی ،چین نے میرٹ  کی بینا د پر پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا،،میرٹ کے بغیر دنیا کا کوئی سسٹم نہیں چل سکتا،محنت کرنے والوں کو الائونسز ملنے چاہیں ۔

عمران خان نے کہا پہلے پاکستان میں سربراہ لندن نہیں پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیلئے جاتے تھے ،60 کی دہائی میں نجی ہسپتالوں نے کام شروع کیا ،بدقسمتی سے 70 کی دہائی کے بعد پاکستان میں تباہی شروع ہوئی ۔

پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نئے بلا ک کے افتتاح پر عمران خان نے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا سرکاری ہسپتالوں کا ایسا معیار دیکھ کر بہت خوشی ہو ئی ،عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت میری تما م بہنیں گورنمنٹ ہسپتال میںپیدا ہوئیں ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا معیار پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے ۔