شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے:فواد چوہدری 

 شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے:فواد چوہدری 

اسلام آباد :شہبازشریف کی گرفتاری پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کو خوش آئند ہے ۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتساب کا جو وعدہ کیا تھا یہ گرفتاری اس طرف سنگ میل ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری اہم پیش رفت ہے، شہباز شریف کیس کی تحقیقات بہت اچھی ہوئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں نے 41 والیم پر مبنی تحقیقات کی ہیں، کس طرح پیسہ باہر بھیجا ہے اور کس طر ح یہ پیسہ واپس آیا۔

فوادی چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ احتساب کے تمام اداروں میں لوگوں کو مسلم لیگ (ن) کے دور میں لگایا گیا،انہوں  نے کہا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں بنائے گئے قوانین ہیں، شہباز شریف کی گرفتاری پر تحریک انصاف کو الزام دینا درست نہیں، تمام ثبوت، دستاویزی شکل میں ہیں۔