جمہوریت کونقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار سی پیک کے دشمن ہونگے :شیخ رشید 

جمہوریت کونقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار سی پیک کے دشمن ہونگے :شیخ رشید 

لاہور : شیخ رشید نے ایک دفعہ پھر اپوزیشن کی کھنچائی کرتے ہوئے کہا یہ وہ ہی لوگ ہیں جو دس ماہ سے این آر او مانگ رہے ہیں اب جب نہیں ملا تو باتیں کرنے لگے ،این آر او کے بھوکوں کو عمران خان نے این آر او نہیں دیا تو ان کے بیانیے سامنے آنے لگے ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا  مریم نواز نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا شہباز کی ضمانت منسوخی میں کیا شواہد دیکھے گئے،مریم نواز نے میرے خلاف اسی طرح کی زبان استعمال کی تو پوسٹ مارٹم کرونگا ،یہ لوگ اب جسٹس ثاقب نثار کا مذاق اڑا رہے ہیں ان کو جسٹس قیوم اور جسٹس تارڑ پسند ہیں،شیخ رشید نے کہا ہمارے دو سال ان لوگوں کے 30 سال کا گند صاف کرتے گزر  گئے ہیں ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 30 دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گا ، اپوزیشن کے پاس سینٹ الیکشن کا خوف ہے، لیکن مارچ میں عمران خان نے اکثریت حاصل کرلی تو سب ٹائیں ٹائیں فش ہوجائے گا۔شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپنے دس سوالات دوبارہ یاد دلائے، اور کہا آج تک کسی ایک سوال کا جواب نہیں ملا،شیخ رشید نے کہا، آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم اس بات کا ثبوت ہے کہ 30 دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا نیب پر پتھراؤ کا منصوبہ لندن میں بنایا گیا، ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے کورٹ کو عزت دیں،شیخ رشید نے کہا سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو اکثریت مل جائے گی، اور باقی سب پیچھے رہ جائیں گے،شیخ رشید کا کہنا تھا یہ لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں ،سب جان لیں جو لوگ ملکی سلامتی کیخلاف ہونگے وہ جیلوں میں جائینگے ،کسی قیمت پر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا ۔جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار سی پیک کے دشمن ہونگے ۔