امریکہ نے پاکستانی طالب علموں کو بڑی خوشخبری سنادی

امریکہ نے پاکستانی طالب علموں کو بڑی خوشخبری سنادی

واشنگٹن:امریکہ نے پاکستانی طالبعلموں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹ ویز ا سروس دینے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں تعلیم کے حصول کے خواہش مند طالب علم اب باآسانی امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ،امریکی سفارت خانے نے پاکستانی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال کردی ہے، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی میں امریکی قونصل خانے میں یکم اکتوبر سے سروس شروع ہوگی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزا پہلی ترجیح ہے، اسٹوڈنٹ ویزا کے درخواست گزاروں کی بروقت اور ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گریجویشن کے طلبہ کے لیے 2 اور 3 اکتوبر کو امریکی جامعات کا سالانہ آن لائن میلہ منعقد ہورہا ہے جب کہ انڈر گریجویٹ طلبہ کے لیے 9 اور 10 اکتوبر کی تاریخ رکھی گئی ہے، اس حوالے سے سفارت خانے نے ایک معلوماتی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔