پاکستان میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ  

NCOC decided to start vaccination of all 12 years and older
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کی ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو عالمی وبا سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کیلئے کیلئے سکولوں میں خصوصی ویکسی نیشن مہم چلائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 41 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 638 جبکہ 4 ہزار 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

9118dd0fdfb936e9252f550ac11e00c3

اتوار کے روز کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس دوران کورونا وائرس سے 31 اموات ہوئیں جن میں سے 12 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 48 فیصد، پشاور میں 44 فیصد، ملتان میں 44 فیصد اور سرگودھا میں 49 فیصد مریض ہیں۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 475 مریض ہیں۔