ڈالر کی اڑان جاری، 169 روپے 97 پیسے ہو گیا

ڈالر کی اڑان جاری، 169 روپے 97 پیسے ہو گیا
کیپشن: ڈالر کی اڑان جاری، 169 روپے 95 پیسے ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان  برقرار رہا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے بڑھ کر 169روپے 97 پیسے رہا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے اضافے سے 170 روپے سے زائد ہے۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور کم سے کم قیمت 169 روپے 35 پیسے رہی۔

4fe2628ef68ea60114f944e3e1218a35

خیال رہے کہ رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی اور اس سے قبل  26 گست 2020 کو ڈالر 168 اعشاریہ 43 روپے کی سطح تک گیا تھا۔

سال 2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 169 روپے تک جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم رواں سال مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مالی سال2019-20  کا بجٹ پیش ہوا تو ڈالر کی قیمت انٹر بینک مارکیٹ میں 158 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 159 روپے پر ٹریڈ کر رہی تھی۔