کیا ٹیم پاکستان میچ کھیلنے کیلئے ماہ نومبر میں بھارت جائیگی ؟بال کپتان کے کورٹ میں ۔۔

Pakistan India Hockey Match,Pakistan India Match,PMIK

اسلام آباد:پاکستان میں کرکٹ کیخلاف سازشیں کرنے والے ملک بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے ،لیکن اب اس ایونٹ میں شرکت کیلئے جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کیلئے حکومت پاکستان سے بھی این او سی درکار ہے ۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) خالد سجاد کھوکھر نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے حکومت سے این او سی طلب کرلیا، واضح رہے کہ 12واں جونیئر ہاکی ورلڈکپ بھارت میں ماہِ نومبر میں ہوگا اس ایونٹ میں قومی ٹیم نے بھی کوالیفائی کیا ہے، تاہم ان کی بھارت روانگی حکومت کی جانب سے این او سی سے مشروط ہے تاہم صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ بھارت میں نومبر میں شیڈول ہے۔

خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان سے این او سی مانگا ہے۔صدر پی ایچ ایف نے بتایا کہ وہ ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارتی ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان ٹیم کو بھارت جانے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔صدر پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کے وڑن سے بہتر نتائج آسکتے ہیں۔