نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے: بلاول بھٹو

نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کئے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا پاکستان کو کئی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، سیلاب کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہماری حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کئے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دے، بھارت نے امداد کی پیشکش نہیں کی اور ہم بھی بھارت سے امداد نہیں چاہتے البتہ ہم ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ 
بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور مستقبل میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں