سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر شہباز شریف کی محمد بن سلمان کو مبارکباد

سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر شہباز شریف کی محمد بن سلمان کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے عربی زبان میں تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے بیٹے اور ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ 

شہباز شریف نے محمد بن سلمان کیلئے جاری پیغام میں لکھا ہے کہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں محمد بن سلمان کی کامیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک حرمین الشریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔

مصنف کے بارے میں