بھارتی بورڈ نے پاک، بھارت ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش بورڈ کی تجویز مسترد کر دی

بھارتی بورڈ نے پاک، بھارت ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش بورڈ کی تجویز مسترد کر دی

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کرانے سے متعلق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ای سی بی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی پیشکش کی تھی جسے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے مسترد کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا فیصلہ حکومت کرے گی اور موجودہ حالات کی پیش نظر اس کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔ 
واضح رہے کہ پاک، بھارت ٹیموں نے 15 سال قبل آخری بار ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی تاہم ممبئی حملوں کو جواز بناکر بھارت متعدد بار پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا ہے۔
سال 2012ءمیں دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جس کیلئے قومی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2007ءمیں کھیلی گئی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری مرتبہ 2012ءمیں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم نے بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست سے دوچار کیا تھا اور سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں