سری لنکا: سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

سری لنکا: سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

سری لنکا: سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر جزوی پابندی عائد کردی گئی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ کی جانب سے پابندی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ،حکم نامے کے مطابق    15 لاکھ سرکاری ملازمین پر سرکاری ملازمین پر اظہار رائے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پبلک ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ کی وزارت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے عائد پابندی اب سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی لاگو ہوگی۔

حکم نامےمیں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر کسی سرکاری افسر کی جانب سے رائے کا اظہار جرم تصور کیا جائے گا، ایسا کرنے پر اُس شخص کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے’۔

صوبائی محکمہ صحت کے حکام اور اساتذہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں معاشی بحران کی وجہ سے طلبا خوراک کی کمی کے سبب اسکولوں میں بے ہوش ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ  محکمہ صحت کے کچھ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے اسکول کے بچے خوراک کی کمی سے بے ہوش ہورہے ہیں جس کےبعد سری لنکن حکام نے سرکاری ملازمین کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار نہ کریں۔