وفاقی وزیر آئی ٹی اور فیس بک وفد کا پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر آئی ٹی اور فیس بک وفد کا پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق  کی رومانیہ میں فیس بک کے وفد سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں فیس بک سے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کا فیس بک  میں دفتر  قائم ہونا  ضروری ہے،فیس بک وفد نے کہا میٹاورس اور انٹرنیٹ مستقبل کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے، میٹاورس سے پاکستان طویل مدتی معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے۔

فیس بک کے وفد نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی  دیا۔