سائفر کی آڈیو لیک ہونے پرخوش ہوں،عمران خان

 سائفر کی آڈیو لیک ہونے پرخوش ہوں،عمران خان

اسلام آباد:چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے آج میں خوش ہوں کہ سائفر کی آڈیو لیک ہوگئی، چاہتا ہوں اب اسے پبلک کردیا جائے، سوچ رہا ہوں اس معاملے کو عدالت میں لے کر جاؤں۔

  پنجاب ہاؤس میں ایک منعقدہ تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں رجیم چینج کے بعد ایجنسیز ہمیں دشمن سمجھنا شروع ہوگئیں، ایجنسیز چوروں کے ساتھ کھڑی ہوگئیں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا  نامعلوم کال آئے تو ان کو واپس ڈرائیں،، نامعلوم کالز والے کو کہیں تم کون ہو؟ ہمارے ٹیکس سے تنخواہ لے کر کیا کررہے ہو۔ ان کا مذید کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر سے گھٹیا آدمی میں نے نہیں دیکھا، یہ شریف فیملی کا نوکر ہے۔

عمران  کا کہنا تھاملک میں نامور ڈاکو رجیم چینج کے بعد اپنے گیارہ سو ارب ڈالر معاف کروا رہے ہیں، مریم نواز کو یہ بھی شرم نہیں آئی کہ داماد کے لئے انڈیا سے گرڈ سٹیشن منگوا رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے  مزید  کہا کہ یہ کرپٹ مافیا ہے ان کی کوشش ہے کہ پاکستان میں حکومت کرو اور پیسہ باہر بھیجو،، ملک کے محافظ کو نظر نہیں آرہا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟