امریکہ :چار بہنوں نے389 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

امریکہ :چار بہنوں نے389 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

سیو فالز:امریکا میں چار بہنوں نے 389 سال کی مجموعی عمر کا گینیز عالمی ریکارڈ  بنا لیا ۔


 تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا کے  شہر سیو فالز سے تعلق رکھنے والی چاروں بہنوں کی مجموعی عمر 22 اگست کے مطابق 389 سال اور 197 دن ہے۔

چار بہنوں میں سے   آرلووین جانسن نامی خاتون کی عمر 101 سال ، ایک بہن مارسین جانسن کی عمر  99 سال  ، ایک کی عمر  96 سال   اور ایک بہن جویل جانسن  کی عمر   93 سال ہے ، یہ ریکارڈ پہلے  گوبِل خاندان  کے پاس تھا  جن کی مجموعی عمر رواں سال کے ابتداء میں 383 سال سے زائد تھی۔

ڈورِس جانسن نکا کہنا تھا کہ ہم سب ابھی تک زندہ ہیں اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا جشن منانا چاہیئے۔