ماہرین صحت نے ہارٹ اٹیک کے کیسز میں اضافے کی وجہ بتادی

ماہرین صحت نے ہارٹ اٹیک کے کیسز میں اضافے کی وجہ بتادی

  ماہرین صحت نے  خون میں چکنائی (ہائی کولیسٹرول)  کو ہارٹ اٹیک کے کیسز  میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دے دیا ۔

عالمی یوم قلب 2022 کے موقع پر ماہرین کا کہنا تھا  کہ 15 سے 30 برس کی عمر کے افراد میں ہائی کولیسٹرول لیول کی شکایت میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،  ہائی کولیسٹرول سے  امراض قلب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ 

ماہرین صحت کاکہنا تھا کہ  تمام افراد  بالخصوص نوجوان افراد خون میں چکنائی کی سطح کو بڑھنے سے روکنے کے لیے متوازن غذائوں کا استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ روزانہ ورزش کریں  وزن کم کریں اور تمباکو نوشی سے اجتناب کریں ۔