آئی آئی چند ریگر روڈ پر عمارت میں آتشزدگی

آئی آئی چند ریگر روڈ پر عمارت میں آتشزدگی

کراچی:کراچی کی معروف شاہراہ  آئی آئی چند ریگر روڈ پر عمارت کی بالائی منزلوں پر آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کے 16ویں منزل پرآگ لگی، جس نے 15ویں منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

فائر بریگیڈ کی 3گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ عمارت میں کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے 15 ویں منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا، جبکہ 16ویں منزل پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔