سعودی عرب کا عنقریب سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا عنقریب سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان

ریاض :سعودی عرب نے جلد ہی ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے سیاحوں کی خدمت میں خصوصی سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کردیا ۔سعودی عرب کے محکمہ صحت کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان نے العربیہ چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے 50 ہزار سے 10 لاکھ افراد والے شہروں میں سیاحت کے فروغ کے لیے 2.7 ارب ریال مختص کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھاک آئل کمپنیاںارامکو اور ٹوٹل نے 10 کروڑ ڈالر کی سماجی خدمات بھی انجام دی ہیں۔اس موقع پر شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے جلد ہی خصوصی سیاحتی ویزہ جاری کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 2016ءکے دوران مجموعی طور پر 10 ملین ویزے جاری کیے گئے۔انہوں نے مزید کہنا تھا کہ حکومت سیاحتی مقامات میں اضافے کے لیے کوشاں ہے،رواں سال میں 7 مزید عجائب گھر کھولے جائیں گے۔