سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا،ٹرمپ

سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا،ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اتحادی ملک سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا اور امریکہ سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مئی میں سعودی عرب اور اسرائیل کے ممکنہ دوروں کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔

انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا کیونکہ ہم سعودی سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔