پاک فوج نے ڈان لیکس کے معاملے پر حکومتی رپورٹ مسترد کر دی

پاک فوج نے ڈان لیکس کے معاملے پر حکومتی رپورٹ مسترد کر دی

اسلام آباد: پاک فوج نے ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ مسترد کر دی. ڈی جی  آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں ڈان لیکس کے حکومتی نوٹیفیکشن کو نامکمل قرار دیا  اور  کہا  کہ جاری کردہ رپورٹ سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔

90ab623fd5ead11639099eb211c00c25

یاد رہے حکومت نے آج صبح ڈان لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی کو انکے عہدے سے برطرف کر دیا تھا،جبکہ مریم نواز اور پرویز رشید کے معاملے میں خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

گزشتہ دنوں وزارت داخلہ نے ڈان لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کی تھی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹانے جب کہ وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

22 اپریل کو وزیر اعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راؤ تحسین کے خلاف ای ڈی رولز 1973 تحت کارروائی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں