'پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جو کردار ادا کر رہی ہے وہ ادا کرے'

'پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جو کردار ادا کر رہی ہے وہ ادا کرے'

لاہور: ڈان لیکس کے معاملے پر پاک فوج کی جانب سے نوٹیفیکیشن مسترد کیے جانے پر صوبائی وزیر رانا ثنااللہ نے اپنے ردعمل میں کہا رپورٹ آئین اور قانون کے مطابق متعلقہ اتھارٹی نے تیار کی ہے اور انکوائری کمیشن کے سربراہ نے جو نتیجہ دیا ہے وہی فیصلہ تصور ہو گا طارق فاطمی پر کوئی الزام نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ نے موقف اختیار کیا کہ یہ حکومت کی صوابدید ہے ضروری تو نہیں کہ نوٹیفکیشن سے تمام متعلقہ فریق مطمئن ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جو کردار ادا کر رہی ہے وہ ادا کرے پاک فوج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے اور وہ کھڑی رہے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں