پاکستان پیپلز پارٹی کیجانب سے بھی ڈان لیکس کے معاملے پر حکومتی رپورٹ مسترد

پاکستان پیپلز پارٹی کیجانب سے بھی ڈان لیکس کے معاملے پر حکومتی رپورٹ مسترد

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈان لیکس کا اسکینڈل وزیراعظم ہاؤس میں بنا ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا اسکینڈل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا اس حوالے سے حکومت کی جانب سے بنائی جانی والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔


قمر زمان کائرہ نے کہا فوج کو بدنام کرنے اور بغاوت کے معاملے کے اصل کردار کون ہیں سب کو پتا ہے اور سرکاری حکام کو قربانی کا بکرا بنا کر اصل لاڈلوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ڈان لیکس ہو کہ پاناما گیٹ اور اصغر خان کیس نواز شریف مجرم ثابت ہو کر بھی بری ہوئے۔ رپورٹ اب سامنے آئی ہے پیپلز پارٹی جلد اجلاس میں اپنی حکمت عملی وضح کرے گی۔

انہوں نے کہا میمو گیٹ ایک من گھڑت کہانی تھی لیکن سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تحقیقات کیلئے بیرون ملک بھیجا گیا. عوام میں نواز شریف بے نقاب ہو چکے ہیں ان کے اشتہار بازیاں اور جھوٹ مزید نہیں چلیں گے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں